i کھیل

امریکا و بھارت سے شکست پر پاکستانی ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائرتازترین

June 12, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سے کرکٹ میچ ہارنے پر عدالت میں پٹیشن دائرکر دی گئی۔رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔اس کے علاوہ ٹیم منیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی