i کھیل

امریکا میں ریس کے دوران 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،گا ڑیوں کے پرزے ٹریک پر بکھر گئے ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

February 16, 2026

امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈیٹونا 500 ریس کے دوران 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں ڈیٹونا500 ریس کا انعقاد کیا گیا جہاں گاڑیوں کی گھن گرج اور تیز رفتاری کے دوران حادثہ بھی پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق ریس کے دوران 17 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئیں اور گاڑیوں کے پرزے ٹریک پر بکھر گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ حادثے کے بعد کئی ڈرائیورز ریس سے باہر ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی