معروف اداکارہ، ماڈل و انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر نے سوشل میڈیا پر بھارتی امیر ترین امبانی خاندان کی شادی اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اہم پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔دنا نیر نے بھارتی ویب سائٹ سے مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات کے دوسرے رانڈ کی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس بار اس شادی کو انٹرنیٹ پر حاوی نہ ہونے دیں۔اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ دنیا کو کسی بھی اور موضوع کے بجائے فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے امبانی خاندان کی شادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایسے مواد کو دیکھنا اور شیئر کرنا بند کریں، انہیں ہمیں اصل مدعے سے توجہ ہٹانے نہ دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی