بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے ایشیا کی امیرترین شخصیت بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرتعیش شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب اداکارہ سے شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں وہاں کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتی، اس لیے شرکت نہیں کی۔ان کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ شادی ایک بہت نجی معاملہ ہے۔ میں ایسی شادیوں میں جانا پسند کرتی ہوں جہاں کم از کم میں دولہا، دلہن اور ان کے خاندان والوں سے کسی قسم کی بات چیت کرسکوں اور میں امبانی فیملی میں کسی کو ذاتی حیثیت میں نہیں جانتی اس لیے شادی میں شرکت نہیں کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی