i کھیل

امام الحق کی ٹانگ میں دوبارہ کھچائو، لنگڑا کر چلنے لگےتازترین

December 16, 2022

قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق دائیں ٹانگ میں دوبارہ کھچا ئوکے باعث لنگڑا کر چلنے لگے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہفتہ (آج) سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا اور دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میںپریکٹسکی تاہم تاہم امام الحق ٹریننگ کے دوران پریکٹس نہ کر سکے،ذرائع کے مطابق امام الحق دوبارہ اپنی دائیں ٹانگ میں کھچائو محسوس کر رہے ہیں اور لنگڑا کر چل رہے ہیں، ان کے دائیں گھٹنے پر آئس بیگ لگا ہوا ہے،یاد رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی