ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے گھر پر ڈاکوں نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ دن کو پیش آیا اور اس وقت فنکار جوڑی گھر پر نہیں تھی، چوری شدہ سامان کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے۔ذرائع نے نشاندہی کی کہ چوروں نے پیسیفک پالسڈیز میں ٹام کی 26 ملین ڈالر مالیت کی حویلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق اداکار کے گھر پر حملہ اس گروپ نے کیا ہے جو لاس اینجلس میں ایسی بہت سی حویلیوں کو نشانہ بناچکا ہے۔ٹام کے گھر کے ڈکیتی کی خبر ماڈرن فیملی اسٹار سارہ ہائیلینڈ کی ایل اے میں پراپرٹی لوٹنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی