بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ویلکم ٹو دی جنگل کے حوالے سے یہ افواہیں بے بنیاد ہیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ فلم اپنی مقررہ وقت پر ہے اور اس کا بین الاقوامی شیڈول اکتوبر میں شروع ہوگا جبکہ فلم کا ممبئی اور کشمیر میں اگست کے دوران طویل شیڈول مکمل ہو چکا ہے۔حال ہی میں فلم کے سیٹ سے ایک نئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس سے تمام افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ویلکم ٹو دی جنگل ایک بڑی پروڈکشن ہے جس میں 34 اداکار شامل ہیں اور شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم کی 70 فیصد شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، فلم بیس انڈسٹریز گروپ کی پیشکش ہے، جسے فیروز اے نادیادوالا نے پروڈیوس کیا ہے اور احمد خان نے ہدایت دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی