i کھیل

اکرم ساہی پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدے سے مستعفیتازترین

March 06, 2024

ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کا معاملہ ، پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،اکرم ساہی نے اپنا استعفی پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔ اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔ شجر عباس ، جعفر اشرف ایران موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔ واقعہ پر پاکستان سپورٹس بورڈ انکواری کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی ۔ اکرم ساہی دس سال سے زیادہ عرصے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن سے وابستہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی