i کھیل

ہاکی ورلڈکپ‘قومی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے 2 کروڑ کا الائونس اکائونٹ میں منتقلتازترین

August 07, 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں اور کوچز کے اکائونٹس میں 2 کروڑ کا فنڈ ایڈوانس منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے ہائی ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کے بینک اکائونٹس میں 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الائونس پیشگی طور پر منتقل کر دیا ہے۔پی ایچ ایف کے مطابق ایڈوانس ادائیگی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑی اور آفیشلز مالی طور پر آسودہ رہیں اور اپنی تمام تر توجہ ورلڈ کپ میں اپنی تیاریوں اور کارکردگی پر مرکوز رکھ سکیں۔پیشگی ڈیلی الائونس کے علاوہ پی ایچ ایف نے ٹیم کی شرکت کے لیے تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جن میں بین الاقوامی فضائی ٹکٹس، معیاری ہوٹل میں رہائش و طعام، مقامی ٹرانسپورٹ، تربیتی سہولیات، لاجسٹکس، اور کھیل کے سامان کی منتقلی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی