i کھیل

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ، پاکستان نے ایک گولڈ ، 2 برانزمیڈل جیت لیےتازترین

May 07, 2024

پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل حاصل کرلیے۔ ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قازقستان کو شکست دے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سینیئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کے لیے 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی بار ایشین انڈر 18 جوجٹسو کا ٹائٹل جیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی