i کھیل

ایشین گیمز‘ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئنتازترین

October 01, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ایک بیان میں ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کافی دنوں سے ہوٹل میں رہنے کے بعد کھیل کر اچھا لگا، میچ دیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا کھیل ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولنگ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، فیلڈنگ بھی ٹھیک تھی لیکن بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جس طرح میچ ختم کیا وہ شاندار تھا۔ہیڈ کوچ نے کرکٹر حسن نواز اور عبدالصمد کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کیسیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی