بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کے دوران ٹیم میں شریک بھارتی کرکٹرز منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ رہائش گاہ میں قیام کریں گے، یہ فائیو اسٹار ہوٹلز جیسی سہولت نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان کے شہر ناگویا میں اعلی معیار کے ہوٹلز کی کمی کے باعث رہائش کا مسئلہ سامنے آیا ہے، بورڈ اور کھلاڑی فراہم کردہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔ راجیو شکلا کے مطابق بورڈ نے رہائش گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ لی ہیں اور انتظامات کھلاڑیوں کے لیے آرام دہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی