i کھیل

ایشین گیمز‘ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگاتازترین

October 01, 2026

ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ بھارت سری لنکا کو 124 رنز سے ہراکر ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم 170رنز کے ہدف کے جواب میں 45 رنز پر آٹ ہوگئی۔ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3اکتوبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی