i کھیل

ایشین گیمز ہاکی‘ پاکستان اور بھارت (کل) سیمی فائنل میں ٹکرائیں گےتازترین

September 29, 2026

ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ کا سیمی فائنل میں (کل) یکم اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی ۔پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یکم اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ ملائیشیا کی ٹیم کوریا کے مد مقابل ہوگی۔ پاکستان نے پول بی کے پانچ میچز میں سے چار میں کامیابی حاصل کی جبکہ ملائیشیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پانچ میچز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے 28 گول کیے اور 8 گول اس کے خلاف ہوئے۔پول اے کے آخری میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو دس گول سے شکست دیگر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی