پاکستان نے ایشین بیچ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں دو سلور میڈلز جیت لئے، فائنل میں پاکستانی پہلوانوں کو ایرانی پہلوانوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں جاری ایونٹ میں ریسلنگ مقابلوں کے آخری روز 80کلوگرام کیٹگری میں پاک آرمی کے اسد اللہ کو ایرانی ریسلر نے فائنل میں تین صفر سے مات دی۔90کلوگرام کیٹگری میں بھی انعام بٹ کو ایرانی ریسلر سے تین صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی پہلوانوں نے کوارٹر فائنل میں بھارتی پہلوانوں جبکہ سیمی فانل میں چین اور منگولیا کے ریسلرز کو شکست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی