پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے چھٹی ایشین بیچ گیمز کی تیاری کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ لگانے کی منظوری دے دی۔کیمپ 25 اپریل تک گوجرانوالہ ریسلنگ کمپلیکس میں منعقد ہوگا، جس میں 10 کھلاڑی اور 2 کوچز شرکت کریں گے۔ 6ویں ایشین بیچ گیمز 22 سے 30 اپریل تک چین کے شہر سانیا میں منعقد ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی