i کھیل

ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھیں: عدنان ٹیپو کی اہلیہ کا مطالبہتازترین

September 13, 2024

اداکار عدنان شاہ المعروف عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف مشہور شخصیات کے بچے زیرِ تعلیم ہوں۔حال ہی میں عدنان شاہ نے اہلیہ حاجرہ شاہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے بچوں کو اسکول میں اداکار کی بچیاں ہونے کا فائدہ حاصل ہوا؟جواب میں عدنان شاہ نے کہا حاصل ہوتا ہے لیکن انہیں مشکلات بھی بہت ہوتی ہیں، کیونکہ سلیبریٹی کے بچے ہونے پر دوسرے بچوں میں احساسِ کمتری ہوتی ہے جس سے مسائل پید اہوتے ہیں۔اداکار کی اہلیہ حاجرہ شاہ نے کہا کہ میری تو حکومت سے اپیل ہے کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنائے جائیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھتے ہوں کیونکہ میری بچیاں اور میں یہ سب سہہ رہی ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی