ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں غیر انسانی دبا ئوکا سامنا کیا۔ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے تمام تر دبائو کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، نہ پابندیاں بہانہ بنیں اور نہ ہی دبا ئوہمیں جھکا سکا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیفا اور میزبان امریکہ نے ایران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا۔مہدی طارمی کا کہنا تھا کہ ایرانی لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے، ہر میچ کے بعد میکسیکو واپس جانا پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی