بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ریلیز کے مراحل میں موجود فلم ایمرجنسی کو جہاں فلمی دنیا اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں فلمساز ورون گروور ان کے حق میں سامنے آگئے۔ فلم ایمرجنسی پر بڑھتی ہوئی تنقید اور ریلیز کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، فلمساز ورون گروور نے فلم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے ایمرجنسی کے واقعات پر مبنی فلم کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے فلم کو مختلف سکھ تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی کی تصویر کشی پر تنقید کا سامنا ہے اور فلم کو اب بھی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے منظوری کا انتظار ہے۔فلمساز ورون گروور نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ سنسرشپ کسی بھی معاشرے کیلئے صحیح نہیں۔انہوں نے کہا کہ سنسرشپ کبھی درست نہیں ہوتی، چاہے وہ انفرادی اظہار کی ہو یا کسی بھی فن پارے کی۔ یہ انتہائی افسوسناک اور ستم ظریفی ہے کہ ایمرجنسی پر مبنی ایک فلم کو روکا جا رہا ہے۔ورون نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک بڑا عمل ہے اور ہم خوفزدہ لوگوں کو فلم کی بیجا کٹوتی کی اجازت دے دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی