i کھیل

ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام کر لیاتازترین

July 18, 2024

ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا،ان کی ریس میں یہ پہلی فتح ہے۔ سپین سے ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111ویں ایڈیشن کا آغاز ہواجو فرانس میں تاحال جاری ہے ، اس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں سینٹ پال ٹروئس چیٹو سے سپر ڈیوولی تک کا 177.8کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر تھا،ایکواڈور کے 31سالہ سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 06منٹ اور 13سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،31سالہ برطانوی سائیکل سوار سائمن یٹس نے دوسری اور 29سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ اینرک ماس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ،ریس میں 22ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 24روز جاری رہنے کے بعد 21جولائی کو اختتام پذیر ہوگی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی