i کھیل

ایف آئی ایچ نے پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کے معاملہ کا نوٹس لے لیاتازترین

April 24, 2024

ایف آئی ایچ نے پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایف آئی ایچ کو حالات سے آگاہی کا خط لکھا گیا تھا۔خط کے متن کیمطابق ایف آئی ایچ آئی اوسی سپورٹس گورنس چارٹرپرعمل پیرا ہوکر پی ایچ ایف کاساتھ دے،حکومت پاکستان کی جانب سیسپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہ کرنیکالیٹرریکارڈ پرہے۔پی ایچ ایف کیمطابق وازرت آئی پی سی نے آئی اوسی کو سپورٹس فیڈریشنز معاملات میں مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی،خط کے متن کیمطابق پی ایچ ایف کی بھرپورکوشش ہے کہ انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتربنایا جائے۔ایف آئی ایچ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں دھڑوں کو 25اپریل تک اپنا موقف اور ثبوت جمع کرانیکی ہدایات دے دی۔ایف آئی ایچ کیمطابق ایف آئی ایچ کیصدرطیب اکرام کو پاکستان سیتعلق ہونے کی بنیادپراس معاملہ میں شامل نہیں کیا جارہا،ایف آئی ایچ سینیئر ڈائریکٹرجان کا کہنا ہیکہ ایف آئی ایچ کی جانب سیپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ ملکراحسن حل نکالنیکی بھی درخواست کرے گی،چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرتے رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی