i کھیل

'' احساس ہو تو کچھ شرم آئے'' احمد علی بٹ بابراعظم کی فٹنس ویڈیو پر پھٹ پڑےتازترین

July 08, 2024

معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ہو تو کچھ شرم آئے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف اگست میں راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل جم ٹریننگ کرنی شروع کردی ہے۔ بابراعظم نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سخت ورک آئوٹ کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں بابر مختلف ورزش کررہے ہیں۔کپتان نے ویڈیو کے کیپشن میں ورک تحریر کیا جس کے بعد مداحوں کی جانب سے پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی۔ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکار احمد علی نے اسے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اپنی بھڑاس نکالی۔اداکار نے لکھا جم کے بجائے اسٹیڈیم میں دکھائی جانے والی کارکردگی کے سبب آپ کو اپنے ملک سے معافی مانگنی چاہیے اور ساتھ ہی وضاحت بھی پیش کرنی چاہیے۔احمد علی نے مزید لکھا کہ احساس ہو تو کچھ شرم ائے۔ساتھ ہی اس اسٹوری پر احمد علی بٹ نے ہیش ٹیگ میں ناٹ مائی کیپٹن لکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی