بھارتی صحافی نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے دوران شائقین کرکٹ کے ساتھ چوری کی ورداتوں کا انکشاف کردیا،احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے والے شائقین کرکٹ اپنے موبائل فونز، پرس سمیت کئی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے،ٹوئٹر پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی ٹوئٹ وائرل ہورہی جس میں انہیں بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں اور ایک دوست گیٹ سے داخل ہونے کی بات کررہے تھے کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فون چوری ہوگیا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسٹیڈیم میں 1لاکھ 25سے زائد تماشائی آتے ہیں تو سیکیورٹی کے مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں ہمارا تشخص خراب کررہی ہیں،معروف صحافی نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے دوران کئی سو افراد نے اپنے فون، پرس سمیت کئی قیمتی چیزیں چوری ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں،گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا بھی پاک بھارت میچ کے دوران اپنے مہنگے ترین فون سے محروم ہوگئیں تھی جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی