بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ میں پاکستان کے مشروط شرکت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں جائے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے تو آئی سی سی کا ردِعمل دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی قانونی حیثیت یا یہ نہیں معلوم کہ ماضی کی کوئی مثال کس طرح لاگو ہو سکتی ہے لیکن اگر آئی سی سی یہ کہے کہ براڈکاسٹر کو ہونے والا نقصان پاکستان کے حصے میں آنے والی آئی سی سی آمدن سے کاٹ لیا جائے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔اور ویسے بھی، اگر فائنل ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو تو پھر کیا ہوگا؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی