ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا،سیمی فائنل میں افغانستان کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد اب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے، راشد خان نے لکھا کہ ہم اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈک کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے اور مجھے پوری ٹیم پر فخر ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا ہم اپنے سفر کا آغاز یہیں سے کریں گے اور اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے کم بیک کریں گے۔راشد خان نے ٹیم کی سپورٹ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی