i کھیل

اگلے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے لیاری کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، نبیل گبول کا دعویتازترین

June 30, 2026

رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ امید ہے اگلے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے لیاری کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ لیاری انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں برازیل اور جاپان کے درمیان ناک آئو ٹ میچ کے موقع پر ایک انٹرویو میں نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،منی برازیل کہلانے والے لیاری کی عوام فٹبال سے گہرا شغف رکھتی ہے۔اس بات کا ثبوت میچ میں موجود تماشائیوں کی موجودگی سے ہے، نبیل گبول نے کہا کہ لیاری سے 12 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جن کو بیرون ملک تربیت دے کر پاکستان ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو آگے چل کر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نبیل گبول نے قبل ازیں کہا تھا کہ مستقبل میں لیاری میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی