i کھیل

افغانستان کیخلاف سیریز بڑا چیلنج ہے‘ شیوم دوبےتازترین

September 10, 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشین گیمز 2026 سے قبل افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 ستمبر سے ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل رائونڈر شیوم دوبے نے افغانستان کے خلاف سیریز کو ایشین گیمز کی تیاری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے لیے ہر سیریز مکمل توجہ اور جیت کے جذبے کے ساتھ کھیلی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف کھیلنا میری ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور بھارتی ٹیم سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی