افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 150وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ راشد خان 100سے کم میچز میں 150ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے 92میچز میں 150ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی نے 118میچز میں 150وکٹیں مکمل کی تھیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ میں اب تک صرف 2پلیئرز نے 150وکٹیں لی ہیں، 129میچز کھیلنے والے شکیب الحسن کو یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی