جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیمٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5اوورز میں 56رنز بنا کر آل آئوٹ ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔نیدرلینڈز کی ٹیم 2021کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60گیندوں پر آل آئوٹ ہوئی تھی،2021ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آئوٹ ہوئی،مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی