i کھیل

افغان باکسر اسکاٹش خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتارتازترین

August 06, 2026

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سوٹ کیس سے ملنے والی اسکاٹش خاتون الزبتھ جین راس کے قتل کے معمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یونانی پولیس نے قتل کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری، جو باکسنگ سے بھی وابستہ بتایا جاتا ہے، کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج، بینک ریکارڈز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت ممکن ہوئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم باکسنگ سے بھی وابستہ ہے اور مقتولہ کی رہائش گاہ کے قریب کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے خلاف اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس سے متعلق مزید تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی