i کھیل

آئی پی ایل ، ٹیم منیجر ڈگ آئو ٹ میں موبائل فون استعمال کرتے پکڑا گیاتازترین

April 13, 2026

آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے منیجر رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف میچ کے دوران ٹیم ڈگ آئوٹ میں موبائل فون استعمال کرتے پکڑے گئے۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم منیجر رومی بھِنڈر کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا۔ موبائل فون استعمال کرتے وقت ان کے ساتھ 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے۔بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل فوٹج کا جائزہ لے گا اور شواہد اکٹھے کرے گا۔ ویڈیو کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ میچ کے بعد رومی بھِنڈر اور سوریا ونشی کی یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ڈگ آٹ میں موبائل فونز پر پابندی ہوتی ہے اور رومی بھِنڈر سے پروٹول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ آئی پی ایل قواعد کے مطابق ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں تو فون استعمال کر سکتا ہے لیکن ڈگ آئو ٹ میں نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی