اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ خواتین اور خصوصی طور پر اداکارائوں کے لباس پر وہی لوگ زیادہ تنقید کرتے ہیں جو رات کو بیٹھ کر مجرا دیکھتے ہیں یا پھر شراب نوشی کرتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کسی کی بھی شخصیت کو جانچنے یا پرکھنے کے طریقے بالکل الٹ ہیں، یہاں کسی کو ان کے لباس سے بھی جانچا جاتا ہے جو کہ غلط ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی ہیروئن یا اداکارہ کبھی اچھی ڈریس پہن لیتی ہے تو اس پر بہت زیادہ تنقید ہوتی ہے۔ان کے مطابق اداکاراوں کے لباس پر وہی لوگ زیادہ تنقید کر رہے ہوتے ہیں، جن کے ہاتھ میں شراب ہوتی ہے یا پھر وہ رات کو مجرے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔متھیرا کا کہنا تھا کہ ایسے ہی لوگ گھوم، پھر بھی رہے ہوتے ہیں اور جسم کو مکمل لباس میں ڈھانپنے والی لڑکی کو بھی تاڑ رہے ہوتے ہیں ۔انہوں نے لوگوں کے ایسے رویے کو منافقت قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی