معروف اداکار اداکار نبیل ظفر نے وفاقی بجٹ پر دلچسپ تبصرے پیش کئے ہیں۔نبیل ظفر نے بجٹ اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عوام پر ٹیکس لگانے سے قبل اپنی مراعات ختم کرو، اپنے پروٹوکول اور عیاشیاں ختم کرو۔نبیل ظفر نے بجٹ کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا ہے کہ نان فائلر کو سبزی کے ساتھ مفت دھنیہ نہیں ملے گا۔دوسری اسٹوری میں نبیل ظفر نے لکھا نان فائلر کو ہر دو گھنٹے بعد چپیڑیں مارنے کا حکم، بجٹ 2024۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی