وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اداکارہ میرا جی کی لاہور میں پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ میرا جی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز بہت محنتی ہیں اور عوام کے لیے لگن سے کام کر رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میرا جی کی لاہور پریس کلب میں ہونے والی میڈیا سے گفتگو کے مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔تاہم اب اداکارہ میرا کے بیان کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اس پر ردعمل کا اظہار کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ کو مریم نواز نے ری شیئر کیا ہے۔انہوں نے مذکورہ ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی مہربانی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا جی نے کہا تھا کہ وہ جب بھی مریم نواز کو دیکھتی ہیں تو ان سے متاثر ہوتی ہیں کیونکہ وہ بہت محنتی ہیں اور لگن سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی