اداکار عدیل حسین کی والدہ انتقال کرگئیں۔ عدیل حسین نے افسوسناک خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے دلخراش نوٹ لکھا کہاگرچہ ہمارے دلوں میں درد ہوتا ہے، لیکن ہمیں ان کی خوبصورت یادوں میں سکون ملتا ہے جو وہ اپنے پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔ ان کی شفقت اور فضل کی میراث ہمیں ہر روز متاثر کرتی رہے گی۔عدیل حسین نے مزید پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،وہ عورت ہمیشہ ہماری زندگی کی روشنی تھیں۔دوسری جانب افسوسناک خبر منظر عام پر آنے کے بعد شوبز سے وابستہ نامور شخصیات سمیت مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی