معروف گلوکار ابرار الحق بھی چاہت فتح علی خان کے نئے گانے بدو بدی کے بخار میں مبتلا ہوگئے۔ ان دنوں نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلکہ بھارت میں بھی چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ گانا ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔جبکہ متعدد ہندوستانی اور پاکستانی مشہور شخصیات نے اس گانے کو اپنی آواز میں بھی گایا ہے جن میں گرو رندھاوا، بی پراک، دلجیت دوسانجھ اور دیگر شامل ہیں اسی کے ساتھ دوسری جانب گلوکار ابرار الحق نے بھی بدو بدی کا نیا ورژن پیش کرکے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار ابرار الحق کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ان سے بدوبدی کو اپنی آواز میں گانے کی فرمائش کی گئی تھی۔ساتھی افراد کی پرزور فرمائش پر ابرار الحق کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے بدو بدی کے بول ہائے ہائے ہوئے ہوئے کو گاتے سنا گیا۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی وہیں صارفین کی جانب سے ابرار الحق کیلئے مکمل گانا گانے کی فرمائش سامنے آگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی