بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر طلاق سے متعلق پوسٹ لائک کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون حنا کھنڈیوال کا طلاق پر لکھا گیا آرٹیکل لائک کیا ہے، صحافی نے یہ آرٹیکل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا تھا۔طلاق پر مبنی مذکورہ آرٹیکل میں لکھا تھا کہ طویل عرصے سے شادی کے رشتے میں بندھے جوڑے اب اپنی راہیں الگ کر رہے ہیں، آخر کونسی ایسی چیز ہے جو ان کو یہ فیصلہ لینے پر مجبور کر رہی ہے۔اس پوسٹ کے لائکس میں ابھیشیک بچن کا نام بھی شامل ہے، اداکار کا نام دیکھ کر کچھ مداحوں نے اندازہ لگایا کہ کہ ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکار طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی