i کھیل

عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سب سے پہلے پاکستان، بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر پاکستانی عوام کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدمتازترین

February 02, 2026

پاکستان کے کرکٹ شائقین نے حکومت کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اتوار کو پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔ پاکستانی کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ 'عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، سب سے پہلے پاکستان'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ'پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ عزت، سلامتی اور قومی مفاد کسی بھی کھیل سے بڑھ کر ہیں۔بھارت کے خلاف میچ سے انکار ایک خوددار اور ذمہ دار ریاست کا فیصلہ ہے'۔ایک اور صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'ہم حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں'۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی