i کھیل

آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیاتازترین

December 01, 2023

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا،ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے کینبرا میں قومی سکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر سکواڈ 5دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس جائے گا،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے،ذرائع کے مطابق ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی