i کھیل

آسٹریلوی خاتون فاسٹ بولر لارین چیٹل کینسر کے علاج کیلئے کرکٹ سے باہرتازترین

February 01, 2024

آسٹریلوی خاتون کرکٹر لارین چیٹل جلد کے کینسر کا شکار ہیں جو علاج کے لیے کرکٹ ٹیم سے باہر رہیں گی، وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔نیو سائوتھ ویلز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں، انہیں گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے اور وہ اب اس کا علاج کروائیں گی۔ لارین نے ابتدائی علاج 2021 میں کرایا تھا، اب کرکٹر نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا ہے۔ واضح رہے کہ لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ رواں ماہ پرتھ میں ساتھ افریقا کے خلاف کھیلنے کی امیدوار تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی