آسٹریلین اوپن ٹینس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے یانک سنر اور امریکا کے بین شیلٹن نے فاتحانہ آغاز کر کے مداحوں کے دل جیت لئے ۔یانک سنر نے فرانسیسی کھلای ہیوگو گیسٹن کو شکست سے دوچار کیا، ہیوگو گیسٹن انجری کے باعث دو سیٹ ہارنے کے بعد میچ چھوڑ کر واپس چلے گئے۔دوسری جانب بین شیلٹن نے بھی پہلے ہی میچ میں شانداز پرفارمنس کے ساتھ فرانس کے یوگو ہمبرٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی