بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق بخار کا شکار ہوگئے،ٹیم ذرائع کے مطابق اس سے قبل فخر زمان گھٹنے کے درد ، شاہین آفریدی اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ریکور ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی