آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹر نیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15سالہ انٹرنیشنل کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا، وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا، ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کیخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔آسٹریلوی بیٹر نے 110ٹی ٹوئنٹی میچز، 161ون ڈے کرکٹ اور 112ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی