i کھیل

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوئی ہے،رمیز راجاتازترین

October 21, 2024

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کے دوران تیار کی جانے والی پچ بابر اعظم کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن کپتان کی بنائی گئی حکمت عملی کے مطابق ہی ہوتی ہے۔ سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن پر کپتان کی حکمت عملی کو ترجیح دی۔بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان سے یہی کہا تھا کہ آپ نے کیا پلان بنایا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا، انہوں نے حکمت علی تیار کی اس کے مطابق وکٹ بنائی گئی۔ رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کپتان تھے، ان کو اجازت دے رکھی تھی کہ آپ گیم پلان ترتیب دیں، اپنے کھلاڑیوں کو اس کے مطابق تیار کریں، خاص طور پر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے، کیونکہ وہ کپتان تھے اور گرانڈ میں وہی ہوتا ہے جو کپتان نے پلان تیار کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچز کی نیچر کو جانے بغیر اندازے سے میچ کھیلنے کا نتیجہ سب کے سامنے آجاتا ہے، کیونکہ پچ کو سمجھے بغیر آپ کوئی بھی پلان یا حکمت عملی اپنا ہی نہیں سکتے اور آخر میں وہ چیز آپ کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے اور ہوم گرانڈ پر شکست کی وجہ بھی یہی ہے کہ پچز اس طرح کا ریسپانس نہیں دیتیں جس طرح کا ٹیلنٹ پاکستان میں موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی