معروف اداکار عمران عباس نے عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات کی ہے۔عمران عباس کو عراق کی حکومت کی جانب سے بطور سرکاری مہمان شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عراق کے وزیرِاعظم سے ملاقات کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اداکار نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں وزیرِاعظم محمد شیاع السوڈانی اور عراقی میڈیا اتھارٹی کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ مجھے بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا اور مسلسل دوسرے سال عراق میں سالانہ اربعین میں شرکت کرنے اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی