معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ لاہور میں واقع تاریخی مسجد وزیر خان کا حسن دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔بیرونِ ملک رہائش پذیر آمنہ شیخ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے مسجد وزیر خان کا بھی دورہ کیا اور اس کی خوبصورتی دیکھ کر تعریف کیے بغیر رہ نہ سکیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ نے سر پر حجاب لیے اپنی مسجد میں تصاویر پوسٹس کیں۔ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 17 ویں صدی کے مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والی مسجد وزیر خان انتہائی خوبصورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس کی تعمیر کے عمل کی کہانیاں اور واقعات اور اب اس کی بحالی آنکھیں کھول دینے والی اور متاثر کن ہے۔اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کیا ہی خوب ہے یہ سب دیکھنا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی