i کھیل

علی ظفر کی رومانٹک انداز میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکبادتازترین

July 30, 2024

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے رومانٹک انداز میں اہلیہ، عائشہ فضلی کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے 28 جولائی 2009 کو لاہور میں اپنی پرانی دوست، منگیتر عائشہ فضلی سے شادی کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ فضلی بھارتی اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی دور کی رشتہ دار ہیں۔اس جوڑی کے یہاں 2010 میں پہلی اولاد بیٹا اور 2015 میں بیٹی کی پیدا ہوئی تھی۔خوبرو اور کامیاب جوڑے کی شادی کو تقریبا 15 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز رکھنے والے، بالی و لالی ووڈ اداکار نے اس موقع پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصوریں شیئر کی ہیں۔علی ظفر نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ کا میرے ساتھ چلنا میرے سفر کی بہترین چیز ہے، سالگرہ مبارک ہو۔علی ظفر کی اس پوسٹ پر جوڑی کو مداحوں و فالوورز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی