معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن لکھا جس نے نئی بحث کو چھیڑ دیا۔فوٹو ایںڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سامنے ایک کیک بھی رکھا ہوا ہے جس پر ہیپی برتھ ڈے علی لکھا ہوا ہے تاہم ان کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ۔کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہیلو چھوٹے، میں جانتا ہوں کہ کبھی کبھی یہ مشکل ہوتا ہے، جب وہ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو، لیکن وہی چیز جو آپ کو مختلف بناتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ہی چیز آپ کی زبردست خوبصورتی اور طاقت کا سبب بنتی ہے۔ محبت منتظر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیپی پرائڈ لکھا۔ واضح رہے ماہ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے جس کی مناسبت سے انہوںنے ہیپی پرائڈ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس پر ان کے کئی مداح برہمی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین ماضی میں ان کے اور ان کے دوست سلمان طور کے حوالے سے گردشی افواہوں کو بھی حقیقی قرار دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس علی سیٹھی اور ان کے دوست سلمان طور کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ ان دونوں نے امریکا میں شادی کر لی ہے جس کی گلوکارہ نے تردید کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی