پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی اداکارہ صبور علی نے شوہر و اداکار علی انصاری کی سالگرہ کورومانوی انداز سے مزید یادگار بنادیا۔حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے پوسٹ شیئر کی۔مذکورہ پوسٹ میں صبور علی اپنے شوہر کے ساتھ ممکنہ طور پر کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں اس جوڑے نے نہ صرف سالگرہ کا کیک کاٹا بلکہ لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوکر اپنے دن کو مزید یادگار بنادیا۔حسین یادیں سمیٹے اس خوبصورت پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے کیپشن میں نہ صرف علی انصاری کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ ان سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار بھی کردیا۔پوسٹ کے کیپشن میں صبور علی نے لکھا کہ،میرے شوہر کے نام، جو ایک حقیقی محنتی انسان اور بہادر شخص ہے جس کا دل سونے کا ہے،سالگرہ مبارک ہو! ۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ،اللہ آپ کے شاندار منصوبے پورے کرے اور آپ کو عظیم کامیابیوں کی طرف رہنمائی فرمائے۔ میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی