i کھیل

آل رائونڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ سے آئوٹتازترین

September 02, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی انجریز لسٹ میں ایک اور اضافہ ہوگیا، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ سے آل راونڈر فہیم اشرف انجری کے سبب باہر ہوگئے،ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پربال لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں 12روز آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا،فہیم کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ بولر اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے،قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی